کرسٹیانو رونالڈو جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو جڑواں بچوں کے باپ بن گئے
 کرسٹیانو رونالڈو جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو( آن لائن ) روس میں کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں پرتگال کی شکست کے فوراً بعد پرتگال کے کپتان کرسچیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔کئی دنوں سے پرتگال کا میڈیا یہ رپورٹ کر رہا تھا کہ ان کے جڑواں بچے امریکہ میں ایک سروگیٹ یا متبادل ماں کے ہاں پیدا ہوئے ہیں۔لیکن انھوں نے اپنے جڑواں بچوں کی خبر کی تصدیق اس وقت کی جب ان کی قومی ٹیم سیمی فائنل میں چلی کے ہاتھوں پینلٹیز پر ہار گئی۔رونالڈو نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھے گئے ایک پیغام میں کہا کہ 'بالآخر میں اپنے بچوں کے پاس پہلی مرتبہ جانے پر بہت خوش ہوں۔'رونالڈو کا ایک اور بچہ کرسچیئن رونالڈو جونیئر بھی ہے جو جون 2010 میں پیدا ہوا تھا۔ریال میڈرڈ کے فارورڈ نے اپنے پیغام کے آغاز میں لکھا کہ وہ جڑواں بچوں کے پیدائش کے باوجود اپنے 'جسم اور روح' کے ساتھ ٹیم کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔