انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب ...
انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی، اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے۔ قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔ جمہوریت کی قوت  پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔