امریکہ میں معروف پاکستانی شخصیت نعیم صدیقی کی جانب سے سجال کے صدر اور خزانچی کے اعزاز میں ظہرانہ

امریکہ میں معروف پاکستانی شخصیت نعیم صدیقی کی جانب سے سجال کے صدر اور خزانچی ...
امریکہ میں معروف پاکستانی شخصیت نعیم صدیقی کی جانب سے سجال کے صدر اور خزانچی کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں معروف پاکستانی شخصیت نعیم صدیقی المعروف سڈ بھائی  نے نیویارک میں موجود سجال کے صدر عقیل احمد اور خزانچی افضل افتخار کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ ملاقات کے دوران ورلڈ کپ کوریج کے لیے امریکہ گئے ہوئے دیگر پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نعیم صدیقی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافت کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ، فیلڈ میں موجود صحافیوں کو طرح طرح کے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ انہیں کام میں آسانی ہو۔ ادھر صدر سجال عقیل احمد اور خزانچی افضل افتخار نے شاندار ظہرانے کے اہتمام پر نعیم صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل -