آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، 728 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ

آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، 728 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ
آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، 728 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

نئے مالی سال کے دوسرے کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار اختتام پر انڈیکس 79ہزار552 پوائنٹس پر بند ہوا۔نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 79ہزار740 رہی۔

حصص بازار میں آج 41 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 10517 ارب روپے ہے جبکہ دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142  ارب روپے بڑھی ہے۔ 

مزید :

بزنس -