پاکستان کیخلاف ون ڈے میں ڈیبیو کرنیوالے پاکستانی نژادنیوزی لینڈکرکٹر محمد عباس کا اہم بیان 

پاکستان کیخلاف ون ڈے میں ڈیبیو کرنیوالے پاکستانی نژادنیوزی لینڈکرکٹر محمد ...
پاکستان کیخلاف ون ڈے میں ڈیبیو کرنیوالے پاکستانی نژادنیوزی لینڈکرکٹر محمد عباس کا اہم بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف ون ڈے میں ڈیبیو کرنیوالے پاکستانی نژادنیوزی لینڈکرکٹر محمد عباس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔

کرکٹر محمد عباس کاکہناتھا کہ پاکستان میں پیدا ہوا، ایک سال کا تھا جب نیوزی لینڈ آ گئے،بچپن میں سوچا کرتا تھا کہ ہو سکتا ہے پاکستان کیخلاف میراڈیبیو ہو،ایسا ممکن ہو گیا ہے تو یہ میرے لیے الگ احساس ہے، پرجوش ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ میرے خاندان کے بہت سے لوگ اب بھی پاکستان میں رہتے ہیں۔

یادرہے کہ کرکٹر محمد عباس نے گزشتہ روز پاکستان کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

مزید :

کھیل -