وفاق المدارس العربیہ کا اہم اجلاس کل جامعہ اشرفیہ میں ہو گا

وفاق المدارس العربیہ کا اہم اجلاس کل جامعہ اشرفیہ میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس کل صبح 9 بجے جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت مولانا قاضی عبدالرشید سمیت لاہور ڈویژن کے مختلف دینی مدارس کے مہتمم حضرات و نمائندگان اور نامور علماء کرام شرکت کریں گے اجلاس میں دینی مدارس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور وفاق المدارس کے سالانہ امتحان اور دیگر امور کے بارے میں مشاورت اور غور و فکر کے بعداہم فیصلہ جات کئے جائیں گے اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں وفاق المدارس کے نمائندگان حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن اور مفتی خرم یوسف کی نگرانی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔