اسد عمر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسد عمر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسد عمر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کنفرم کر دی۔

دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کر دی۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے دیکھے ہیں؟ جواب نفی میں ملنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوٹیج دیکھنے کی ہدایت کی اور سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -