قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ

قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ
قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ اوربزنس پارک کی رابطہ سڑک ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی  نے شیخوپورہ قائداعظم بزنس پارک کا دورہ کیا۔

 وزیر اعلی مریم نوازنے کہا کہ گارمنٹس سٹی بننے سے1 لاکھ روزگار اور وویمن ایمپاورمنٹ میں مدد ملے گی۔پنجاب میں مثالی اور بہترین گارمنٹس سٹی قائم کررہے ہیں۔اس موقع پر لیبر کالونی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ  نے قائد اعظم بزنس پارک میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور آسان رسائی کے لئے موٹر وے انٹر چینج بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے امن امان کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر آرپی اوشیخوپورہ کو طلب کیا اورضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے شیخو پورہ میں امن وامان کی بہتری کیلئے 10دن کی مہلت دی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایکسپورٹ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے بزنس کیمونٹی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایکسپورٹ میں اضافے کے رحجان پر پیشرفت تسلی بخش ہے۔ پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

سینیٹرپرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، انڈسٹری احسان بھٹہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر،پیڈمک، ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔