پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 57 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 57 رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 57 رنز سے شکست دے دی
سورس: PCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے  جیت کیلئے  دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں ٹیل اینڈر  تنظیم حسن ثاقب نے 50 رنز سکور کیے۔ اوپنر تنزید حسن 33 اور مہدی حسن معراج 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کا باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی ، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورصاحبزادہ فرحان کی شاندار اوپننگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا دیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حسن نواز 26 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے 41 اور کپتان سلمان علی آغا نے 19 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔

مزید :

کھیل -Breaking News -