پاکستان زمبابوے ٹی20 سیریز کا آغاز کل ہوگا

  پاکستان زمبابوے ٹی20 سیریز کا آغاز کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلاوائیو (یواین پی) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسبر کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں پہلے میچ سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کو سلمان آغا لیڈ کریں گے۔