مظفر گڑھ کی ترقی اولین ترجیح،میگا منصوبے لائیں گے، ایوب قریشی

مظفر گڑھ کی ترقی اولین ترجیح،میگا منصوبے لائیں گے، ایوب قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(خبر نگار، سٹی رپورٹر)چیئرمین مظفرگڑھ دوست گروپ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 182 مظفرگڑھ اورسابق آئی جی بلوچستان میاں محمد ایوب قریشی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج ہماری قومی سلامتی  کی محافظ ہیں مظفرگڑھ کیلئے میگا ترقیاتی منصوبے لاناہمارا منشور اورپارٹی ٹکٹ کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے ساتھ ہو گاؒمظفرگڑھ میں گزشتہ 15سال سے کوئی میگا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ترقیاتی منصوبہ نہ لانے پر عوام سوال کرنے میں حق بجانب ہیں انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعدITیونیورسٹی، میڈیکل کالج، جھنگ روڈ پھاٹک فلائی اووور، قاتل روڈ کی تعمیر رنگ پور کو تحصیل بنانا اور خانپور میں بائی پاس کی تعمیر ہمارے ترجیحی میگا پراجیکٹس ہیں اورآئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے اچھی شہرت والے بااثر اورتعلیم یافتہ نوجوان بلدیاتی امیدواروں کابڑھتاہوا رجحان ہمارے منشور کی بھر پور پزیرائی کاثبوت ہے۔ مستحکم جمہوریت کیلئے اجتماعی فیصلے قوموں کیلئے سود مند ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے گیٹ وے پچاس لاکھ آبادی پرمشتمل ضلع مظفرگڑھ میں بلاتاخیر ITیونیورسٹی میڈیکل کے کالج کے قیام کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سرائیکی وسیب کے مسائل کاحل صرف صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ITیونیورسٹی کے قیام سے ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو ملکی اوربین الاقوامی اداروں میں باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اہلیان مظفرگڑھ کیلئے درخشاں مستقبل کاضامن ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت اورعوام کی محبتوں سے کامیاب ہوکراپنے منشور کو تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ مظفرگڑھ تاہیڈ پنجبند المعروف قاتل روڈ کی چار رویہ تعمیر، خانپور بگا شیر بائی پاس، جھنگ روڈ ریلوے پھاٹک پرفلائی اوورکی تعمیر، رنگپور کو تحصیل کادرجہ دلوانا اور شہر کے سیوریج کی از سرنو تعمیر ہمارے منشور کے اہم جزو ہیں۔آخر میں انہوں نے کہاکہ ہمارا ماضی وحال عوام کے سامنے کھی کتاب کی مانند ہے ہم نے اپنے گزشتہ مختصر اقتدار میں پل چناب کی تعمیر، رنگ روڈ، بائی پاس، مظفرگڑھ تا شاہجمال سوئی گیس کی فراہمی، درجنوں دیہات میں بجلی کی فراہمی، تھرمل اسٹیشن میں 400سے زائد ملازمین مستقل تقرریوں سمیت دیگر پراجیکٹس مکمل کرائے جوکہ ہماری عوام دوستی کی واضح مثالیں ہیں۔
ایوب قریشی