عمران خان کا نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان ،پانا لیکس کی تحقیقات کیلئے محرم تک کی ’مہلت ‘دیدی

عمران خان کا نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان ،پانا لیکس کی ...
عمران خان کا نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان ،پانا لیکس کی تحقیقات کیلئے محرم تک کی ’مہلت ‘دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ حالات کے پیش نظر نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ،محرم کے بعد اگر بھی پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہوئیں تو حکومت نہیں کرنے دیں گے ۔

مزیدپڑھیں:بھارتی میڈیا کی نیندیں اڑ گئیں ،پاک فوج کے بعد حافظ سعید بھی خوابوں میں ڈرانے لگے ،جماعت الدعواہ کے سربراہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی فوج سے مدد مانگ لی
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نوازشریف کے خلاف جلسے مزید جلسے نہیں کریں گے کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے احتجاج کی وجہ سے فوج کو مشکلات پیش آئیں اور اگر بارڈر ٹینشن نہ ہوتی تو ہم یہیں بیٹھ جاتے ۔عمران خان نے ساتھ ہی نوزشریف کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو محرم تک کا وقت دے رہے ہیں اگر محرم کے بعد بھی کچھ نہ ہوا تو حکومت نہیں کرنے دیں گے اور اگر اسلام آباد گئے تو بند کر دیں گے ‘۔

مزیدپڑھیں:مودی تم نے ثابت کردیا ایک انتہا پسند انسان ہو، بڑھکیں نہ لگاﺅ،ہم مرنے سے نہیں ڈرتے،اگر تم نے کچھ کیا تو انڈیا شائننگ بھول جاﺅ گے:عمران خان

مزید :

قومی -اہم خبریں -