ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی قیمت میں کمی درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث ممکن ہوئی ہے ۔ آر ایل این جی کی قیمت ستمبر کےلئے 10 ڈالر 8 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 4روپے40پیسے فی کلو کمی ہوئی جبکہ اسلام آباد میں بھی اتنی ہی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 85روپے 50پیسے فی کلوہوگی۔ سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر رات 12 بجے (آج رات) سے ہوگا۔