بھارتی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو دبانہیں سکتی،زاہد حبیب

بھارتی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو دبانہیں سکتی،زاہد حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا، اب بھارتی فوج اور حکومت کے بس کی بات نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے۔ آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے ذریعے پاکستان سنی تحریک دنیا کویہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کشمیر ہمارا حصہ ہیں، بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے”جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ“میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کوشمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان،حریت رہنما ملک یٰسین کی اہلیہ مشعال ملک،قمر زمان کائرہ ودیگر کو دعوت دی۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔بھارت میں متنازعہ شہری قانون عالمی برادری،سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔


مسلمانوں پر ظلم وجبر بند کروایاجائے۔کشمیریوں کی آزادی کا وقت آچکا ہے۔سسکتی انسانیت،کمزوروں پر بھارتی افواج کا ظلم عالمی جنگی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ نہتے کشمیریوں کے مظالم دنیا بھر میں عیاں ہوچکے ہیں۔نریندر مودی کی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پورا بھارت کشمیر بن چکا ہے۔ بھارت میں کئی پاکستان جنم لیں گے۔جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ نہتے مجاہدین کشمیری عوام کو ایک نیا جذبہ دے گی۔