"جینیاتی طور پر تبدیل شدہ انسان، توانائی بحران، خفیہ فوجی آپریشنز" زندہ نوسٹر ڈیمس کہلانے والے نجومی کی 2025 کیلئے 7 حیران کن پیشگوئیاں

"جینیاتی طور پر تبدیل شدہ انسان، توانائی بحران، خفیہ فوجی آپریشنز" زندہ ...
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جنیرو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کے معروف نجومی  اتھوس سالومے  جنہیں زندہ نوسٹرڈیمس کہا جاتا ہے،نے 2025 کے لیے سات حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں۔ ان پیشگوئیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور روحانیت سے متعلق کئی حیرت انگیز اور تشویشناک انکشافات شامل ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق  اتھوس جو اپنی حیران کن درستگی کے لیے مشہور ہیں  کا کہنا ہے کہ 2025 دنیا کے لیے نئے چیلنجز اور انکشافات کا سال ہوگا۔

1ؒ: جینیاتی طور پر تبدیل شدہ انسان: نئی انسانیت کا آغاز
اتھوس کے مطابق 2025 میں جینیاتی تجربات سے متعلق خفیہ منصوبے سامنے آئیں گے، جن میں ایسے انسان شامل ہوں گے جو جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی: CRISPR اور کلوننگ جیسی ٹیکنالوجیز کے ذریعے زیادہ ذہین، مضبوط اور بیماریوں سے محفوظ انسان تخلیق کیےجائیں گے۔  اتھوس کا دعویٰ ہے کہ اس کا آغاز ایشیائی ممالک سے ہوگا کیونکہ یہ  بائیو ٹیکنالوجی میں آگے ہیں۔ ان  سے عالمی سطح پر انسانی حقوق اور مساوات کے حوالے سے بڑی بحث چھڑ سکتی ہے۔  یہ  انسان معاشرتی طبقات کے درمیان مزید تفریق پیدا کر سکتے ہیں۔
2: مصنوعی ذہانت کا قابو سے باہر ہونا: ڈیجیٹل قیامت؟
اتھوس کا کہنا ہے کہ 2025 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک ایسے مقام پر پہنچ جائے گی جہاں اسے قابو میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اے آئی  سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ جیسے حساس معاملات میں خودمختار فیصلے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔  سوال یہ ہوگا کہ انسان اپنی تخلیق پر قابو کھونے کے بعد کیسے ردعمل دے گا؟
3: غیر زمینی زندگی سے رابطہ: حقیقت یا افراتفری؟
اتھوس نے پیشگوئی کی ہے کہ 2025 میں حکومتیں غیر زمینی زندگی کے ثبوت عوام کے سامنے لائیں گی۔  مریخ یا دیگر سیاروں پر مائیکروبیل زندگی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔  بڑی طاقتیں ان معلومات کو عام کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ انکشاف تمام مذاہب اور فلسفیانہ نظاموں کو نئے چیلنجز سے دوچار کرے گا۔
4: توانائی کے بحران کی منصوبہ بندی: عظیم طاقت کا کھیل
اتھوس کا کہنا ہے کہ 2025 میں توانائی کا ایک مصنوعی بحران پیدا کیا جائے گا تاکہ عوام کو قابو میں رکھا جا سکے۔  بڑی طاقتیں فوسل فیولز کی اہمیت کو اجاگر کر کے اپنی معاشی حیثیت مضبوط کریں گی۔ اس سے  ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، جس سے عالمی عدم مساوات میں اضافہ ہوگا۔ (اگر ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے)
5: آبادی پر کنٹرول کے لیے سب ڈرمل چپس: نگرانی کا نیا دور
اتھوس نے خبردار کیا ہے کہ 2025 میں انسانی جلد کے نیچے لگائی جانے والی چپس عام ہو جائیں گی، جنہیں صحت اور سیکیورٹی کے نام پر پیش کیا جائے گا۔ حکومتیں اور کمپنیاں ان چپس کے ذریعے عوام کی نگرانی کریں گی۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کے خلاف احتجاج کر سکتی ہیں۔
6:  مصنوعی ماحولیاتی آفات: موسم کو ہتھیار بنانا
اتھوس کے مطابق 2025 میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیچھے خفیہ منصوبے ہوں گے، جن سے غیر متوقع طوفان اور خشک سالی آئے گی۔ موسمیاتی ہتھیاروں کا استعمال فوجی اور معاشی مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔  ماحولیاتی اخلاقیات پر بحث ایک اہم موڑ پر پہنچ جائے گی۔
7: خفیہ فوجی آپریشنز کا انکشاف

اتھوس پیشگوئی کرتے ہیں کہ نئے سال میں خفیہ فوجی آپریشنز اور جدید ہتھیاروں سے متعلق معلومات سامنے آئیں گی۔  زیر زمین اڈوں اور گریویٹیشنل پروپلشن جیسی ٹیکنالوجیز کے انکشافات ہوں گے۔ان انکشافات سے دنیا بھر میں مظاہرے اور احتجاج ہو سکتے ہیں۔