دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں جاری ہیں،برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق کئی ممالک میں 2024 کا سورج غروب 2025کی آمد کا جشن نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا،نیویارک کے ٹائمز سکوائرمیں کرسٹل بال انسٹال کیا گیا، چین کے شہر لیویانگ میں نئے سال سے پہلے 2024 کے اختتام کا جشن منایا گیا۔
برازیل میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک کنسرٹ کا سٹیج سج گیا،نئے سال کے جشن میں پچیس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ، لیڈی گاگا پرفارم کریں گی۔
چین میں نئے سال سے پہلے2024 کے اختتام کا جشن پٹاخوں کے لئے مشہور شہر لیویانگ میں شاندار آتش بازی کی گئی۔
نیویارک کے ٹائمز سکوائرمیں نیا کرسٹل بال نصب روشنیوں سے منورگولے کو اونچائی سے گرایا جائے گا
شہر کے مرکزی علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے دبئی میں دنیا کی سب بلند عمارت برج خلیفہ پر فائر ورکس اور لیزر شو ہوگا۔
دوسری جانب سرچ انجن گوگل بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے پیش پیش ہے،گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے کاونٹ ڈاو¿ن والا لوگو لگا دیا۔