پشاور کی 3 بہنوں نے سکاٹ لینڈ سکواش ٹورنامنٹ میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا

پشاور کی 3 بہنوں نے سکاٹ لینڈ سکواش ٹورنامنٹ میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا
پشاور کی 3 بہنوں نے سکاٹ لینڈ سکواش ٹورنامنٹ میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا
سورس: Pxhere.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے سکاٹ لینڈ میں ہونے والی سکواش چیمپئن شپ میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں پاکستان کو بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب پشاور کی تین بہنوں نے سکواش مقابلوں میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔سکاٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ میں ماہ نور علی نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 

ماہ نورعلی نے فائنل میں انڈیا کی دیونشی جان کو شکست دی جبکہ سحرش علی اور مہوش علی نے کانسی کے تمغے جیت لیے۔

مزید :

کھیل -