این اے 128اور پی پی 160دھاندلی کیسز ،ڈاکٹر منیر اے مغل تصدیقی شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب

این اے 128اور پی پی 160دھاندلی کیسز ،ڈاکٹر منیر اے مغل تصدیقی شہادت قلمبند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل میں این اے 128اور پی پی 160دھاندلی کیسز کی سماعت کی، الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے انکوائری کمیشن ڈاکٹر منیر اے مغل کو اپنی معائنہ رپورٹ سے متعلق تصدیقی شہادت قلمبند کرانے کے لئے 4فروری کو طلب کر لیاہے۔تحریک انصاف کے ناکام امیدار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ملک سییف الملوک کھوکھر کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی کا کیس دائر کررکھا ہے ،انکوائری کمیشن ڈاکٹر منیر اے مغل نے پی پی 160کے ووٹوں کا معائنہ کا تھا اور اپنی معائنہ رپورٹ بھی الیکشن ٹربیونل میں پیش کر دی ہے ،تاہم گزشتہ روز پی پی 160دھاندلی کیس میں انکوائری کمیشن کو پیش ہونا تھا مگر وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہو سکے جس پر ٹربیونل نے ان کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے آئندہ 4 فروری کو طلب کر لیاہے،آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاء4 انکوائری کمیشن سے اس حلقہ کے ووٹوں کی صحت اور معائنہ رپورٹ میں درج حقائق پر ان سے جرح بھی کر یں گے جبکہ مشترکہ حلقہ ہونے کی وجہ سے این اے 128دھاندلی کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے اس حلقے سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار ملک کرامت علی کھوکھر نے مسلم لیگ ( ن )کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کررکھا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -