کٹاس راج مندر کیس، صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم

کٹاس راج مندر کیس، صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے سے فوری ...
کٹاس راج مندر کیس، صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق سے متعلق ریکارڈ پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ان سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا جس کا آج جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ نیم عدالتی ہے جس پر صدیق الفاروق کی تعیناتی سیاسی اقربا پروری ہے۔ ان کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے اس لئے انہیں نوازنے کیلئے یہ عہدہ دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین مترکہ وقف املاک صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور حکومت کو قوانین کے تحت نئے چیئرمین کے تقرر کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تمہیں تھپڑ ماروں گا اگر۔۔۔“ یورپی ملک میں پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اوور سیز پاکستانیوں کیساتھ کیسا سلوک کرتا ہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو کٹاس راج مندر کیس میں عہدے سے فارغ کیا ہے جبکہ گزشتہ روز اس کیس میں پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے۔