پی سی بی کا عبدالقادر کو 4 اگست کی پیشی کا نوٹس، بورڈ کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاوں: سابق سپنر

پی سی بی کا عبدالقادر کو 4 اگست کی پیشی کا نوٹس، بورڈ کا ملازم نہیں جو ان کے ...
پی سی بی کا عبدالقادر کو 4 اگست کی پیشی کا نوٹس، بورڈ کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاوں: سابق سپنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر پی سی بی نے سابق کرکٹر عبدالقادر کو تیسرا نوٹس بھجواتے ہوئے 4 اگست کو طلب کرلیا ہے جبکہ سابق سپنر کا کہنا ہے کہ بورڈ کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاو¿ں ۔
ترجمان پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق کرکٹر عبدالقادر کو تیسری دفعہ پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوادیا گیا ہے اور اگر عبدالقادر4 اگست کو پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ سنادیا جائے گا۔ پی سی بی نے سابق کرکٹر کی پنشن بھی نہیں روکی اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

سڑک پر اچانک پراسرار سبز بلبلے نمودار، دراصل یہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
دوسری طرف سابق سپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ کرکٹر ہوں ، کرکٹ پر میں نہیں بولوں گا تو کون بولے گا۔بورڈ چاہے تو میرے خلاف عدالت جاسکتا ہے پی سی بی کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاو¿ں گا۔ بورڈ نے پہلے پنشن روکی اب انکار کررہا ہے جس کا اندازہ میری بینک سٹیٹمنٹ دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -