فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ کا گیت”ماہی وے لائیاں لائیاں“مقبول

فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ کا گیت”ماہی وے لائیاں لائیاں“مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)حال ہی میں عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“ کے گیت”ماہی وے لائیاں لائیاں“نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔ثروت ناز اور علی لطیف کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے اس ڈیوٹ سونگ کو شائقین موسیقی نے سال کا بہترین گیت قرار دے دیا۔اس گانے کی کامیابی کی وجہ سے گلوکارہ ثروت ناز کو کئی اور فلموں میں گانے کی پیشکش ہوچکی ہے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت ناز کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اگرنوجوان فلم میکراس اہم موضوع پرفلم بناکرنوجوانوں کو ایجوکیٹ کریں تویقینا اس سے بہت سے منفی سوچ رکھنے والے راہ راست پرآسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ”راؤنڈ اباؤٹ“کو جس طرح پذیرائی ملی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہماری عوام اعلیٰ اور معیاری کام کو پسند کرتے ہیں۔”ماہی وے لائیاں لائیاں“کو سوچ سے زیادہ مقبولیت مل رہی ہے اس پر جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔
2

مزید :

کلچر -