ملک دشمن قوتیں مذاکرات کی کامیابی نہیں ،انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں،عمران خان

ملک دشمن قوتیں مذاکرات کی کامیابی نہیں ،انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                               لاہور(آئی اےن پی)تحریک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں مذاکرات کی کامیابی نہیں ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں‘آپریشن سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی مذاکرات کا جاری رہنا اور ان کی کامیابی ملک میں امن کےلئے ناگزیر ہے ‘(ن)لیگ کی حکومت لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل حل کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے ‘جب چیئرمین نیب ہی متنازعہ ہو گا تو کرپشن ختم نہیں بلکہ بڑھے گی‘بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ہم کے پی کے میں احتساب کا ایسا نظام لا رہے ہیں جس سے کوئی بھی کرپٹ شخص بچ نہیں سکے گا ‘غیر ملکی اشاروں پرپالیسیاں بنانے سے ملک ہمیشہ مسائل کا شکار ہو ا داخلی اور خارجی پالیسی ہمیشہ آزاد ہونی چاہیے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں اب تک 6کے قریب آپریشن ہو چکے ہیں اور ہمیں بھولنانہیں چاہیے کہ ہر آپریشن کے بعد دہشت گردی اور دیگر مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت کے مذاکراتی عمل کو سپورٹ کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے آج بھی ملک دشمن قوتیں مذاکرات کو ناکام بنا کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں جنہیں ہر صورت ناکام بنانا ہو گا جو مذاکرات کی کامیابی سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جہاں دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے وہیں مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے اور (ن)لیگ کی حکومت ابھی تک ان عوامی مسائل کو حل کرنے میں تاحال مکمل طور پر ناکام ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -