حکومت ،اسلامی جمعیت طلبہ کی پر تشدد کارروائیوں کا نوٹس لے

حکومت ،اسلامی جمعیت طلبہ کی پر تشدد کارروائیوں کا نوٹس لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )حکومت اسلامی جمعیت طلبہ تشدد واقعات کا نوٹس لیں ۔اس طرح کے واقعات سے تدریسی ماحول خراب ہو تا ہے ۔جس سے پختون قوم احساس محرومی کا شکار ہوتی ہے ۔ان خیا لات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی سیکرٹریاطلاعات پلو شہ بی بی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم پختون سٹوڈنٹس پر ملک کے مختلف تدریسی اداروں میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے نہ صرف تعلیمی ماحول سبوتاژہو تا ہے بلکہ اس سے پختون قوم کی احساس محرومی میں اضافہ ہوتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماحول میں پرتشدد واقعات سے بڑا نقصان ااٹھانا پڑتا ہے جس سے قوم کے معماران کی مستقبل داو پر لگنے کے خدشات بڑھیں گے پلوشہ بی بی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح واقعات کی تداراک کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں اور واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچا ئیں تاکہ ائندہ کوئی جرات نہ کرسکے اور ہمارے تعلیمی ادارے ساس طرح کے واقعات سے پا ک ہو