کورونا وائرس، شادی میں تاخیر پر نوجوان نے منگیتر کو زہر پلا کر جان لے لی

کورونا وائرس، شادی میں تاخیر پر نوجوان نے منگیتر کو زہر پلا کر جان لے لی
کورونا وائرس، شادی میں تاخیر پر نوجوان نے منگیتر کو زہر پلا کر جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ویب ڈیسک) بدین سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر نواحی علاقے ٹنڈوباگو میں کورونا وائرس کے باعث شادی میں تاخیر پر نوجوان نے زہر پلا کر اپنی منگیتر کو قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے نفسیاتی مسائل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ وائرس کے باعث شادی ملتوی ہونے پر نوجوان نے اپنی منگیتر کو زہر پلا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے نواحی علاقے ٹنڈوباگو میں پیش آیا، جہاں نوجوان نے زہر پلا کر اپنی منگیتر کو قتل کر دیا۔نوجوان کی شادی کورونا وائرس کے باعث کچھ دن ملتوی ہوئی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔