سماجی دوری سے متعلق گوگل نے نیا ٹول متعارف کرا دیا

  سماجی دوری سے متعلق گوگل نے نیا ٹول متعارف کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (آئی این پی) کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اب ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے کی کوششیں کررہا ہے اور اسی ضمن میں گوگل نے بھی ایک نیا ٹول متعارف کرادیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے سماجی دوری سے متعلق اے آر (آگمینٹڈ ریالیٹی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام 'سوڈر' ہے۔گوگل کی جانب سے یہ ٹول ابھی تجرباتی مراحل میں ہے جس کا مقصد سماجی دوری کا تعین کرنا ہے، اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون کے پشت پر موجود کیمرے کو کھولیں گے تو یہ ٹول آپ کی اسکرین پر 2 میٹر کے فاصلے کے حوالے سے بتائے گا۔گوگل کا یہ ٹول فی الحال اینڈرائیڈ صارفین ہی استعمال کر سکتے ہیں جسے صارفین sodar.withgoogle.com اس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ایک میٹر کا فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گوگل

مزید :

صفحہ اول -