محمدفیضیاب امریکہ کی یونیورسٹی آف آئیووا سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر محتسب پنجاب کے ایڈوائزر اور سابق بیوروکریٹ چوہدری آصف اقبال کے بیٹے محمد فیضیاب نے یونیورسٹی آف آئیووا امریکہ سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے - محمدفیضیاب یونیورسٹی آف آئیووا سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیضیاب نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اورحوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔