بنیادی حقوق پورے نہیں ہو رہے تو وقت آنے پر حکومت بدلیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکوں پر آ جائیں: لاہور ہائیکورٹ

بنیادی حقوق پورے نہیں ہو رہے تو وقت آنے پر حکومت بدلیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ...
بنیادی حقوق پورے نہیں ہو رہے تو وقت آنے پر حکومت بدلیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکوں پر آ جائیں: لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے اسلام آباد میں سکول اور دفاتر کھلے رہنے کی یقین دہانی طلب کی ہے اور اسلام آباد لاک ڈاﺅن سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایک پارٹی دارالحکومت کو کیسے بند کر سکتی ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں فل بنچ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے خلاف کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل ولید اقبال نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت میں بنیادی حقوق بھی پورے نہیں ہو رہے اور پی ٹی آئی تمام تر معاملات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے جبکہ عمران خان کا بیان بھی غلط پیش کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کو مختص مقام پر دھرنے کی اجازت، اور کہیں احتجاج نہیں کرسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اس پر عدالت نے کہا کہ اگر بنیادی حقوق پورے نہیں ہورہے تو الیکشن کا انتظار کریں اور وقت آنے پر حکومت بدل دیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکوں پرآجائیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ لاہور، اسلام آباد مارچ کیا ہے اور ایک پارٹی دارالحکومت کو کیسے بند کر سکتی ہے؟ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے یقین دہانی طلب کی کہ احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سکول اور دفاتر کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔