مکہ میں ڈرائیور نے مسجد الحرام کے دروازے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو مسجد الحرام کے بیرونی گیٹ سے ٹکرادیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔
سعودی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار مسجد کے بیرونی صحن میں پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑ کرداخل ہوتی ہے اور بڑے بیرونی گیٹ سے جا ٹکراتی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی نے سعودی اخبار عکاز کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ، جبکہ سوشل میڈیا پر جاری دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد گاڑی کو مسجد کمپلیکس سے دور دھکیل رہے ہیں۔
ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔
A driver rammed his car into Door 89 of the Grand Mosque in Mecca (Masjid al-Haram) at 22:25pm Saudi time.
— Faisal | فيصل (@faisaledroos) October 30, 2020
The driver was arrested and based on video footage posted on social media, local media reports, there were no casualties. pic.twitter.com/CzNKWq5OO5
بتایاگیا ہے کہ ڈرائیور سعودی شہری ہے جسے گرفتار کرلیاگیا اور معاملہ مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے سپرد کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری چینل نے اس واقعے کے دوران اور اس کے بعد مسجد سے براہ راست نشریات جاری رکھیں ۔
یادرہے کہ مسجد الحرام میں کورونا وائرس کی وجہ سے سات ماہ کی بندش کے بعد گزشتہ ہفتے ہی عبادت کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اتوار سے ریاست غیرملکیوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دینے جارہی ہے ۔