مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک
 مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت خوش آئند ہے مگر مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمصدق ملک نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی ،ریڈ لائن یلو گرین ہوگی گفتگو ہوگی، آپ آئیں تو سرآنکھوں پر،آئیں بیٹھ کرتعمیری بات کریں،عوامی مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خان صاحب پر فوجداری نوعیت کے مقدمات ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سیاست سے پہلے ہے، سزائیں ہو رہی ہیں ٹرائل ہو رہے ہیں شواہد سامنے آ گئے ہیں، فرد جرم عائد ہو چکی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں بانی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مجرمانہ سرگرمیوں کا مذاکرات سے کیا تعلق؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کوئی سیاسی کیس نہیں،کوئی ثابت کردےکہ سیاسی کیس ہےتواس پربات ہوسکتی ہے، جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاؤس پر حملےسب نے دیکھے، 9مئی واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔


 

مزید :

قومی -