متروکہ وقف املاک کے سابق نائب چیئرمین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو اراضی منتقل کرنے کے سکینڈل میں نیب کو متروکہ وقف املاک کے سابق نائب چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں 26نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گریڈ 21 کے افسر اور سابق نائب چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قومی احتساب بیورو متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ڈی ایچ اے کو اراضی منتقل کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں درخواست گزار کو بھی بار بار طلب کیا جا رہا ہے، درخواست گزار نے اراضی سکینڈل اور آصف ہاشمی سے متعلقہ تمام دستیاب معلومات تحریری طور پر نیب کو فراہم کر دی ہیں ، اس کے باوجود نیب کی طرف سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں اور درخواست گزار کو غیرقانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ نیب کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
حکم امتناعی،توسیع