بھلوال، ہاڑی اکنامک زون میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنانے کی منظوری 


 لاہو(سٹی رپورٹر) لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پڈمک)نے صوبہ پنجاب میں قائم کی جانے والی دوسپیشل اکنامک زون یعنی بھلوال اورو ہاڑی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 132 کے وی کے گرڈسٹیشن  بنانے کی منظوری دے دی ہے جن پر 87کروڑ روپے لاگت آئے گی یہ فیصلہ گزشتہ روز پڈمک کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پڈمک کے چئیرمین سید نبیل ھاشمی نے کی یہ دونوں انڈسٹریل اسٹیٹس پڈمک نے اپنے وسائیل سے تعمیر کیں ہیں دونوں گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر رواں مالی سال 2021-2020میں شروع کی جائے گی پڈ مک کے چئیرمین نبیل ھاشمی نے بتایا کہ ان دونوں انڈسٹریل اسٹیٹس میں کسی ہنگامی صورتحال میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی صورت میں 500 کے وی اے کے دو جنریٹرز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے جن پر 5 کروڑ روپے کی لا گت آئے گی۔ پڈمک کے اجلاس میں پڈمک کے کنٹرول میں چلنے والی تین انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آ ف مینجمنٹس کے اراکین کی تعیناتی اوراز سرنو تشکیل کی بھی منظوری دی گئی جن میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹس،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ ڈرگ ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سنٹر شامل ہیں، علاوہ ازیں پڈ مک نے تحصیل چیچہ وطنی میں ساہیوال انڈسٹریل اسٹیٹ کی فزیبیلیٹی سٹڈی رپورٹ کے تمام اخراجات اپنے وسائیل سے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان مظفر گڑھ روڈ(N-5)سے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے اندر آنے والی سڑک کو بھی بہتر کرنے کیلئے پڈمک نے اپنے وسائل سے 2کروڑروپے کی بھی منظوری دی ہے۔