نوجوان ایم پی اے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پلڈاٹ


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ کے زیر اہتمام سندھ اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹیرینز فورم (وائی پی ایف)کی طرف سے سندھ کے نوجوان اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ تزویراتی منصوبہ بندی اور فروغ استعداد (اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ کپیپٹی بلڈنگ) سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ فورم میں سندھ اسمبلی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے کثیر الجماعتی گروپ ذاتی طور پر اور زوم آن لائن کے ذریعے شامل ہوا۔ فورم میں مقررین نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا کہ کیسے اراکین صوبائی اسمبلی اپنی جماعتوں کے منشور کو مد نظر کررکھتے ہوئے نوجوانوں کیلئے امورکو آگے بڑھاسکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ایم پی اے کی حیثیت سے سندھ میں نوجوانوں کو درپیش مسائل پر پالیسیوں، نگرانی اور قانون سازی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور مزید کرنے کو تیار ہیں۔کراچی میں ذاتی طور پر فورم میں شامل ہونے والے ایم پی اے میں سعدیہ جاوید پی پی پی، ارسلان تاج پی ٹی آئی، ثروت فاطمہ پی پی پی، منور علی وسان شامل ہیں۔ زوم کے ذریعے آن لائن جوائن کرنے والوں میں بلال غفار، سعید آفریدی اور رابستان خان شامل تھے۔پِلڈاٹ نے اعلان کیا کہ23 ستمبر 2020 کو نوجوان قانون سازوں کے صوبائی ڈائیلاگ سندھ کا انعقاد کیا جائے گا جہاں سندھ بھر کے نوجوان اپنی پالیسی تجاویز کو سندھ کے نوجوان ایم پی اے کے ساتھ شریک کریں گے۔
پلڈاٹ