کھانے کے علاوہ زیتون کے تیل کے 7 حیرت انگیز فوائد
نیویارک(نیوزڈیسک)زیتون کا تیل بہت ہی مفید چیز ہے اور اس کے استعمال سے ہمارا جسم بہت زیادہ صحت مند رہتا ہے۔لیکن اس کے دیگر فوائد بھی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
وہ بہترین کھانے جو آپ کو طاقت ور بنائیں اور وزن بھی نہ بڑھائیں
ہیئر کنڈیشنر
زیتون کا تیل لے کر اسے ہلکا سے گرم کر لیں اور بعد میں بالوں میں لگا لیں۔45منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں کسی شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔آپ کے بال انتہائی چمکدار اور ملائم ہوجائیں گے۔
کیل مہاسوں کے لئے
تین چمچ زیتون کا تیل اور چار چمچ نمک لے کر اسے حل کرلیں اور پھر چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں کیل مہاسے ہوںاور تین منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد صابن سے دھو لیں،یہ عمل کم از کم ایک ہفتہ تک جاری رکھیں اور واضح فرق دیکھیں۔
شیونگ کریم کامتبادل
اگر آپ کی شیونگ کریم ختم ہوجائے تو صابن کا استعمال کرنے کی بجائے زیتون کے تیل کو جلد پر لگائیں اور پھر بال صاف کریں۔آپ کو فوراًفرق محسوس ہوگا اور اگلی بار بھی آپ کریم استعمال کرنے کی بھائے زیتون کے تیل کو ترجیح دیں گے۔
گریس والے ہاتھوں کے لئے
اگر گاڑی کی دیکھ بھال کے دوران آپ کے ہاتھ آئل اور گریس سے گندے ہوجائیں تو صابن سے ہاتھ دھونے سے پہلے زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔تھوڑا سا تیل لے کر اچھی طرح ہاتھوں پر ملیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔آپ کے ہاتھ نہ صرف صاف ہوجائیں گے بلکہ وہ نرم وملائم بھی ہوں گے۔
کیلے کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کیلئے انتہائی آسان طریقہ
بالوں سے پینٹ اتارنے کے لئے
اگر گھر میں رنگ و روغن کرنے کے دوران سر میں پینٹ لگ جائے تو ہر گز پریشان نہ ہوں بلکہ بالوں میں زیتون کا تیل لگائیں اور ہلکی مالش کرنے سے پینٹ اتر جائے گا۔
فرنیچر کو چمکانے کے لئے
آپ اپنے گھر کے فرنیچر کو چمکانے کے لئے بھی زیتون کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔دو حصے زیتون کا تیل، ایک حصہ لیموں کا رس لیں اور اسے سپرے کی بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلانے کے بعد فرنیچر پر چھڑکیںاور دو سے تین منٹ تک لگا رہنے دیں۔پھر صاف کپڑے سے صاف کریں اور فرق محسوس کریں۔
چمڑے کی اشیاءکے لئے
اگر آپ کی چمڑے کی مصنوعات خراب ہورہی ہیں تو زیتون کا تیل لے کر اسے اشیاءپر لگا دیں اور 30منٹ تک لگا رہنے دیں۔پھر صاف کریں اور آپ کی چیزیں بالکل نئی جیسی ہوجائیں گی۔