قطری ارب پتی نے سعودی عرب کی پابندیوں کا مقابلہ بھینسوں کے ذریعے کرنا شروع کردیا، ایسا کام کردیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی، دنیا دنگ رہ گئی

قطری ارب پتی نے سعودی عرب کی پابندیوں کا مقابلہ بھینسوں کے ذریعے کرنا شروع ...
قطری ارب پتی نے سعودی عرب کی پابندیوں کا مقابلہ بھینسوں کے ذریعے کرنا شروع کردیا، ایسا کام کردیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی، دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمسایہ عرب ممالک کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد قطر کی تجارت اور معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہورہی ہے اور بیرونی امداد کا حصول بھی مشکل امر بن چکا ہے۔ ایسے میں ایک قطری شہری نے سعودی پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے ڈیری مصنوعات میں اپنے ملک کو خود کفیل کرنے کا حیران کن مشن شروع کردیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایک قطری بزنس مین بیرون ملک سے چار ہزار بھینسیں قطر منگوارہا ہے۔ یہ بھینسیں 60 مختلف پروازوں کے ذریعے قطر لائی جائیں گی تاکہ ملک میں دودھ کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ موتاز الخیاط نامی قطری بزنس مین نے یہ بھینسیں آسٹریلیا اور امریکہ سے خریدی ہیں اور انہیں قطر ائیرویز کے ذریعے قطر لایا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے ترکی سے ڈیری مصنوعات منگوائی جارہی ہیں جبکہ پھل اور سبزیاں ایران سے منگوائی جارہی ہیں۔

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین پر بجلیاں گرادیں، کتنا ٹیکس لگادیاگیا؟ سب سے پریشان کن خبر آگئی
ہمسایہ عرب ممالک کی جانب سے بائیکاٹ سے پہلے قطر کی تقریباً 10 لاکھ آبادی کیلئے دودھ کا بیشتر حصہ سعودی عرب سے آتا تھا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر پر پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد سعودی دودھ کی آمد بند ہوگئی ہے ۔
الخیاط نے قطر کے صحراءمیں ایک بڑا ڈیری فارم بھی قائم کردیا ہے جہاں جانوروں کو رکھنے کیلئے شیڈ تعمیر کردئیے گئے ہیں اور اسے شہر سے منسلک کرنے کیلئے نئی سڑکیں بھی بنادی گئی ہیں۔ قطری بزنس مین کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ بحران سے پہلے ہی قطر میں ایک بڑے ڈیری منصوبے پر کام کررہے تھے لیکن ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعہ اور اس کے نتیجے میں عائد ہونے والی پابندیوں کے باعث انہوں نے اپنا کام تیز کردیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -