مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ

مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مکہ مکرمہ میں پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی نہ رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع،پاکستان سے عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والوں کو حرمین شریفین جاتے ہوئے پاسپورٹ کی کاپی اور عمرہ ویزہ کی کاپی ساتھ لے جانے کی ہدایت،مکہ میں ایسے افراد کو پکڑا جا رہا ہے جن کے پاس پاسپورٹ کی کاپی اور عمرہ ویزہ کی کاپی نہیں ہوتی،عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی پر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے ،ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عمرہ کے لیے جانے والوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ حرم شریف جاتے ہوئے پاسپورٹ اور عمرہ ویزہ کی کاپی اپنے پاس رکھیں چیک کرنے پر انہیں دکھائیں۔
پکڑ دھکڑ

مزید :

صفحہ آخر -