باچاخان یونیورسٹی میں حملہ ، فائرنگ ،پروفیسر سمیت 20 طلبہ شہید ،30 زخمی

باچاخان یونیورسٹی میں حملہ ، فائرنگ ،پروفیسر سمیت 20 طلبہ شہید ،30 زخمی
باچاخان یونیورسٹی میں حملہ ، فائرنگ ،پروفیسر سمیت 20 طلبہ شہید ،30 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں کیمسٹری کے پروفیسر سمیت 20 طلباء شہید ہوگئے ہیں۔  پاک فوج  نے آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے آپریشن کلیئرنس شروع کردیا ہے، چارسدہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے  تین اطراف سے حملہ آور آئے اورباچا خان یونیورسٹی میں  پھیل گئے ۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تین حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جبکہ دھماکے بھی سنے گئے ہیں ۔  پاک فوج نے  آپریشن کے دوران 6 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ جبکہ پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر بھی یونیورسٹی کے اوپر پرواز کررہے ہیں اور کمانڈوز ہر ایک بلاک میں جا کر کلیئر کررہے ہیں۔

پاک فوج کے آپریشن کی تفصیلات جانیں

یونیورسٹی سے تمام طلباء کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر کامران نے یونیورسٹی سے باہر نکل کر میڈیا کو بتایا کہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر حامد کو دہشتگردوں نے سر میں گولی مار کر شہید کردیا ہے جبکہ دیگر کئی طلباء بھی شہید ہوگئے ہیں۔

دہشتگرد رہائشی علاقے میں چھپ گئے، سرچ آپریشن جاری 

چارسدہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 19 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کو شدید تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

اے آروائے نیوز کے ذرائع کے مطابق حملہ آور ٹولیوں کی شکل میں یونیورسٹی میں داخل ہوئے جبکہ دنیا نیوز کاکہناہے کہ مسلح افراد یونیورسٹی کے پچھلی طرف سے داخل ہوئے۔ طلباءکاکہناتھاکہ اُنہوں نے ہاسٹل نمبر 1 کی چھت پر ایک دہشتگرد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

عینی شاہدین نے یونیورسٹی کے اندر کیا دیکھا، تفصیلات جانیے

وائس چانسلر چارسدہ یونیورسٹی  کے مطابق یونیورسٹی میں آج محفل مشاعرہ تھا جس کی وجہ سے 600 سے زائد مہمان مدعو تھے  ۔ یادرہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے دن بھی وہاں میڈیکل کیمپ چل رہاتھا اور اسی دوران شدت پسندوں نے دھاوابول دیاتھا۔

وائس چانسلر کا تفصیلی موقف جاننے کیلئے یہاں کلک کریں