انٹرنیٹ پر محبت، یورپی شہری اپنی محبوبہ سے ملنے چین گیا لیکن جہاز سے نکلتے ہی ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، مسلسل 10روز تک۔۔۔

انٹرنیٹ پر محبت، یورپی شہری اپنی محبوبہ سے ملنے چین گیا لیکن جہاز سے نکلتے ہی ...
انٹرنیٹ پر محبت، یورپی شہری اپنی محبوبہ سے ملنے چین گیا لیکن جہاز سے نکلتے ہی ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، مسلسل 10روز تک۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک یورپی شخص کو انٹرنیٹ پر ایک چینی لڑکی سے محبت ہو گئی اور وہ اسے ملنے چین آ پہنچامگر جب وہ یہاں آیا تو ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ بیچارے کی زندگی ہی ویران ہو گئی۔شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کا یہ 41سالہ الیگزینڈر پیٹر کو چین کی 26سالہ ژینگ نامی لڑکی سے 3ماہ قبل انٹرنیٹ پر محبت ہوئی۔ اس نے لڑکی سے ملنے کی ٹھانی اور فلائٹ پکڑ کر ہالینڈ سے چین کے چنگ شا ہوانگ ہوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ لڑکی نے اسے اس ایئرپورٹ پر آنے کا کہا تھا اور کہا تھا کہ وہ اسے لینے ایئرپورٹ پر آ جائے گی۔ مگر جب وہ ایئرپورٹ پر پہنچا تو لڑکی نہ آئی۔

انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش کرتی لڑکی کو بالآخر پیار مل گیا، لیکن پہلی ملاقات کیلئے پہنچتے ساتھ ہی اس کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ جان کر ہر لڑکی ان کاموں سے توبہ کرلے
لڑکے کو شاید اپنی محبت پر اس قدر یقین تھا کہ اس نے واپس جانے کی بجائے ایئرپورٹ پر ہی ڈیرے ڈال لیے اور 10روز تک وہاں اس امید میں پڑا رہا کہ لڑکی اس سے ملنے آئے گی، مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا۔ مجسم عشق صادق بنا الیگزینڈر شاید اور انتظار کرتا مگر اس عاشق نحیف و نزار کی صحت نے یارا نہ کیا اور وہ دسویں روز تھکاوٹ اور کمزوری کے باعث بیمار پڑ گیا اور اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ وہ کچھ دن زیرعلاج رہا اور صحت بہتر ہونے پر واپس ہالینڈ چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد اس کی داستان چین کے ”ہنان“ ٹی وی تک پہنچی جو اس نے نشر کر دی۔ ہنان ٹی وی کی یہ رپورٹ اس لڑکی ژینگ نے بھی دیکھ لی جس سے وہ ملنے آیا تھا۔


اس پر ژینگ نے ہنان ٹی وی کے دفتر فون کیا اور معلوم کیا کہ الیگزینڈر کس ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ژینگ نے ہنان ٹی وی کو بتایا کہ ”میں شہر سے باہر تھی اور مجھے الیگزینڈر کے آنے کی اطلاع بھی نہیں تھی۔ اس نے مجھے اپنے ہوائی سفر کے ٹکٹ کی تصویر بنا کر مجھے بھیجی تھی تاہم سمجھ نہیں سکی اس تصویر کا کیا مطلب ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی تصویر ہے۔“ الیگزینڈر تو شکستہ دل لیے واپس ہالینڈ جا چکا ہے مگر ژینگ کا کہنا تھا کہ ”میں اب بھی الیگزینڈر کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھنا چاہتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میرا اس سے جلددوبارہ رابطہ ہو جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -