خبردار! زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے سے آپ کو یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، ایسی بیماری کا نام لے لیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

خبردار! زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے سے آپ کو یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے، ...
خبردار! زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے سے آپ کو یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، ایسی بیماری کا نام لے لیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ اور خصوصاً سوشل میڈیا سے دل بہلانا بہت اچھا لگتا ہے مگر خبردار ہو جائیے کہ یہ پر لطف مشغلہ آپ کو پریشان کن بیماری میں بھی مبتلاءکر سکتا ہے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر آپ جتنا زیادہ وقت گزاریں گے بیماریوں کا خدشہ بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔
سوان سی اور میلان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مدافعتی نظام کو کمزور کردیتا ہے جس کے نتیجے میں کئی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، جن میں سے نزلہ و زکام سرفہرست ہے۔ اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں18 سے 101 سال عمر کے 500 افراد کی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے اوقات اور ان کی صحت کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی حد تک انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا ہیں۔ اس گروپ میں بیماریوں کی شرح دوسرے گروپ کی نسبت 30 فیصد زیادہ پائی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا افراد جب اس سہولت سے دور ہوتے ہیں تو ذہنی دباﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جب وہ دوبارہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ان کے جسم میں ہارمون کورٹیسول کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ ہارمونز کے اس اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور پڑجاتا ہے جس کا نتیجہ متعدد قسم کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
واضح رہے کہ جن افراد میں بیماریوں کی شرح 30 فیصد زیادہ پائی گئی وہ روزانہ اوسطاً چھ گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے، جبکہ اس سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں بیماریوں کی شرح اور بھی زیادہ تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -