وہ باتیں جن کا احساس آپ کو جوانی میں ہی کرلینا چاہیے

وہ باتیں جن کا احساس آپ کو جوانی میں ہی کرلینا چاہیے
وہ باتیں جن کا احساس آپ کو جوانی میں ہی کرلینا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اہم ذمہ داریوں کے بغیر ایک طرز زندگی سے حقیقی دنیا میں قدم رکھنا آپ کی20سے30سال کی عمر کے عرصے کو مشکل اسباق کی دہائی بنا دیتا ہے۔ جب آپ 20سال کی عمر میں قدم رکھتے ہیں تو آپ خود اپنے یا اپنے والدین کے ماتحت ہوتے ہیں، اپنے کیریئر کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں یا سکول کالج کے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں تو آپ ان لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں جو آپ سے پہلے اس دور سے گزر چکے ہوں۔ ہم نے ان مشکل چیزوں کے بارے میں سن رکھا ہے جو اس عمر میں سیکھنا مشکل ہوتی ہیں ہم نے بہت سے لوگوں سے اس بارے میں سوال کئے جن کے ہمیں حسب ذیل جوابات ملے۔ یہ وہ سبق ہیں جو بظاہر انتہائی مشکل نوعیت کے نہیں، لیکن اس نازک دور میں ہمیں ضرور سیکھنے چاہئیں۔

دنیا کے بارے میں آپ کا
نظریہ سنجیدگی غلط ہو سکتا ہے
جو نظریات آپ نے اپنے گریڈیو ایٹ کالج سے حاصل کئے ہوتے ہیں ان فلسفوں پر سوچنا اور انہیں محسوس کرنا فطری امرہے، لیکن آپ اپنی زندگی میں رشتوں کی حقیقت، سیاست اور اپنے کیریئر کے بارے میں یا کسی بھی مسئلے پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں اور ان کی دوبارہ تعریف کر سکتے ہیں کیونکہ بعض اوقات آپ کی دریافت کی ہوئی ہر حقیقت غلط ہوسکتی ہے۔
جھوٹے بہانوں سے چھٹکارا
 مشکل ہوتا ہے
عین ممکن ہے کہ اپنے والدین یا اپنے اساتذہ کے بارے میں آپ نے کہانیاں گھڑ رکھی ہوں اور یہ مبالغہ آپ کی عادت بن چکا ہو لیکن یاد رکھیں جھوٹ پر مبنی یہ رویہ آپ کی عملی زندگی میں زیادہ دیر نہ چل سکے گا۔
آپ کی کالج لائف
اپنی کالج لائف میں آپ نے کئی ایسی راتیں گزاری ہوں گی جب آپ اپنے دوستوں کے ہمراہ رات رات بھر موج مستی میں رہے اور صبح دیر تک سوتے رہے ہوں، لیکن عملی زندگی میں اس طرز زندگی کو ترک کرنا ہو گا جیسا کہ پرکنز کہتا ہے کہ اپنی آوازوںسے لطف اندوز ہوں گے مگر اعتدال میں رہتے ہوئے۔ ورزش کریں اور خوب کھائیں آپ کا مستقبل آپ کا شکر گزار ہو گا۔
اگر آپ ہمیشہ صحیح کرنے کی کوشش کرو گے لوگ آپ سے ناراض ہوں گے
آیئے ہمیشہ صحیح کرنے کی عادت ترک کر دیں کیونکہ کوئی مقابلہ تو نہیں ہو رہا۔ پرکنز کہتا ہے کہ زندگی ہے کوئی کھیل نہیں جسے ہر حال میں جیتنا چاہئے اگر کہیں غلطی ہو بھی جائے تو معافی مانگ لینے میں کیا حرج ہے۔
زندگی پھولوں کی سیج نہیں،
 اسے آسان نہ سمجھیں
کیونکہ20سال کی عمر میں قدم رکھتے ہی آپ عملی زندگی میں قدم رکھ چکے ہوتے ہیں اور آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس دور میں بڑی مشکلات ہیں، ناکامیاں بھی ہیں آپ زندگی میں ناکام بھی ہو سکتے ہیں، لہٰذا مستقل مزاج سے چلتے جائیں۔
معنی خیز رشتوں کو قائم رکھنا
 انتہائی مشکل ہے
جب کبھی آپ شادی یا کسی محبت کے حوالے سے سوچ رہے ہوں تو آپ محسوس کریں گے کہ ان رشتوں کو بنائے رکھنے کے لئے بے شمار قربانیوں کی ضرورت ہے، ایسا آپ اپنے بچپن کے دوستوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں، کیونکہ یہ تمام وہ رشتے ہیں جن کے بغیر آپ خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔
آپ اپنا کام تبدیل کر سکتے ہیں
بعض کمپنیاں ایک خاندان کی طرح ہوتی ہیں، لیکن آخر ایک دن آپ کو پتا چلتا ہے کہ اب کمپنی مزید آپ کو برداشت نہیں کر سکتی اور اب وہ آپ کی بجائے کسی دوسرے پر پیسہ لگانا چاہتی ہے تو اس صورت حال میں آپ آسانی سے اس خاندان سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ ٹاٹم کہتا ہے کہ کمپنی آپ سے محبت نہیں کرتی، کمپنی کا دل نہیں ہوتا۔
آپ ہمیشہ جذبات کے پیچھے
 نہیں بھاگ سکتے
ٹاٹم کہتا ہے کہ اگر آپ زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوئے تو ساری زندگی آپ کا کمایا ہوا پیسہ کس کام کا؟ اگر آپ اپنے بزنس کے حصول کے لئے ان چیزوں میں اس خیال سے دلچسپی نہیں لیتے کہ بعد میں انہیں حاصل کر لیا جائے گا تو آپ غلطی پر ہیں، کیونکہ بڑھتی ہوئی عمر میں ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کسی چیز پر آپ کا استحقاق نہیں ہے
ٹاٹم کہتا ہے کہ ہمیشہ عاجز رہیں خاص کر اس وقت جب زندگی آپ کو نواز رہی ہو، کیوں یہ محض اعلیٰ اداروں کی حاصل کردہ ڈگریوں سے ہی آپ کو یہ مقام نہیں ملا، اس میں کچھ قسمت کا بھی ہاتھ ہے۔
جھگڑالو اور حاسد ہونا آپ کو
 تباہ کر دے گا
کبھی جھگڑا نہ کیجئے جب کبھی آپ سے غلطی سرزد ہو تو معافی مانگ لیں اور حسد جیسے منفی جذبے کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔
کامیابی چاہئے تو سیکھنے کا عمل نہ چھوڑیں
جب آپ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو آپ کی تعلیم بہت پیچھے رہ جاتی ہے، لہٰذا عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔
جذباتی ہو کر فیصلہ نہ کریں
کبھی جذبات میں آ کر فیصلہ نہ کریں ایک غلط فیصلہ آپ کو زندگی کی خوشیو اور لذتوں سے میلوں دور لے جاتا ہے۔
پیسہ کمانا مشکل ہے
جب آپ کی فیملی آپ کی مدد کر رہی ہوتی ہے تو آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ روپے کی قدرو قیمت کیا ہوتی ہے، لیکن جونہی آپ اپنی محنت سے کمانا شروع کرتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ پیسہ کمانا کتنا مشکل ہے۔
دوستوں کے حلقے میں کمی
جب آپ کالج سے نکل کر عملی زندگی میں آتے ہیں تو آپ کے حلقہ احباب میں خودبخود کمی آ جاتی ہے وہ دوست بھی چھوٹ جاتے ہیں جن کے بغیر کبھی لمحہ بھی نہ گزرتا ہو، بعد میں صرف چند دوست ہی رہتے ہیں۔
آپ کی فیملی میں آپ کا بڑا
 اہم کردار ہے
جب تک اہل خانہ آپ کو سہارا دیتے تھے اب آپ کی باری ہے کہ آپ اپنے حصے کی مدد جاری رکھیں، جس طرح بچپن میں آپ کو مدد کی ضرورت تھی اِسی طرح آج آپ کے والدین کو آپ کی ضرورت ہے۔
آپ کی محنت ہمیشہ رنگ نہیں لاتی
آپ کو یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ بعض اوقات آپ کا باس آپ کی محنت پر غور نہیں کرتا، آپ اس صورت حال کو بہانہ بنا کر محنت سے جی نہیں چرا سکتے اور اگر کوئی آپ کی محنت کا فائدہ اٹھائے تو احتجاج نہ کیجئے۔
ہمیشہ کوئی نہ کوئی آپ سے
 بہتر ہوتا ہے
زندگی میں ہر قسم کے لوگ ملتے ہیں، خوبصورت، سمارٹ، سماجی جو آپ کے اردگرد ہی ہوتے ہیں اور ہمیشہ کوئی نہ کوئی ہم سے بہتر ہوتا ہے، لہٰذا ہمیشہ اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کریں۔
جب آپ30کے ہو جائیں گے
یاد کریں جب آپ30کے ہو جائیں گے آپ کی عمر بڑھ رہی ہے آپ عقل مند ہو جائیں گے، لیکن آپ کے فیصلوں پر انگلی بھی رکھی جائے گی۔
بالغ ہونا کوئی جادوئی تبدیلی نہیں
بالغ ہونے سے صرف توقعات ہی بڑھتی ہیں اور کوئی واضح تبدیلی نہیں آتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -