گاؤں کے رہنے والے پر اسرار بیماری میں مبتلا بات بات پر سونے لگے

گاؤں کے رہنے والے پر اسرار بیماری میں مبتلا بات بات پر سونے لگے
گاؤں کے رہنے والے پر اسرار بیماری میں مبتلا بات بات پر سونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کالاچی(نیوزڈیسک)دنیا میں ایک شہر ایسا بھی جہاں کے لوگ ہر وقت سوئے رہنے کی مشکل سے دوچار ہیں۔کازکستان کے شمال میں واقع گاﺅں’کالاچی ‘ میں لوگوں کو ایک پر اسرار بیماری لا حق ہے جس میں مبتلا ہونے والا شخص سو جاتا ہے۔ یہ سویا ہوا گاﺅں کے نام سے مشہور ہے۔

خوش نصیب لڑکی جو اپنے نام کی وجہ سے دنیا کی مفت سیر کرے گی
ابھی تک اس بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ نزدیکی علاقے میں یورینیم کی کانیں موجود ہیں جن سے خارج ہونے والی تابکاری اس کی وجہ ہے۔ تقریباً600افراد کی آبادی پر مشتمل اس گاﺅں میں 14فی صد اس بیماری کا شکار ہیں۔اس سال موسم گرما میں 60افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ان افراد کو سستی، تھکاوٹ، نیند اور شدید جسمانی کمزوری کی شکایت تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان افراد میں کسی بھی قسم کے وائرس کی کوئی انفیکشن نہیں ہے جبکہ سائنسدانوں نے مٹی کا معائنہ کرنے کے بعد اس بات کو رد کردیا ہے کہ اس میں کوئی بیکٹیریا یا جراثیم موجود ہیںجس سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ’رشیا ٹوڈے‘ کو بتایا ہے کہ ان کے گاﺅں کے پاس یورینیم کی کچھ کانیں موجود ہیں جن سے کسی دور میں یورینیم نکالا جاتا تھا اور اب وہاں کوئی نہیں جاتا لیکن یہ ممکن ہے کہ گاﺅں میں آنے والی بیماری اس تابکاری کی وجہ سے ہے۔
ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ان کانوں میں گئے تھے جہاں انہوں بہت ہی مسحور کن خوشبو بھی آئی۔اس کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو یہ ڈر رہتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت سونے کی بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل بھی ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -