پراسرار فون کال، پولیس والوں نے موقع پر پہنچ کر گھر کی تلاشی لی تو کموڈ سے نکلی ٹانگیں نظر آگئیں، اندر کون تھا اور یہ حالت کیسے ہوگئی؟ حقیقت دیکھ کر تمام پولیس اہلکار بھی کانپ اُٹھے

پراسرار فون کال، پولیس والوں نے موقع پر پہنچ کر گھر کی تلاشی لی تو کموڈ سے ...
پراسرار فون کال، پولیس والوں نے موقع پر پہنچ کر گھر کی تلاشی لی تو کموڈ سے نکلی ٹانگیں نظر آگئیں، اندر کون تھا اور یہ حالت کیسے ہوگئی؟ حقیقت دیکھ کر تمام پولیس اہلکار بھی کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں آدھی رات کو ایک لڑکی کے پیٹ میں درد ہوا، ٹوائلٹ گئی تو ایسا کام ہو گیا کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر نن جنگ کی یوئی (Yue)نامی 24سالہ لڑکی اس درد کو پیٹ کا درد سمجھ رہی تھی لیکن جب وہ ٹوائلٹ میں کموڈ پر جا کر بیٹھی تو اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی۔ حیران کن طور پر اس سے قبل یوئی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔ بچی پیدا ہو کر سرکے بل کموڈ میں جا گری۔ یوئی اس ناگہانی صورتحال پر شدید پریشان ہو گئی اور بچی کو وہیں کموڈ میں پھنسا چھوڑ کر ٹوائلٹ سے باہر چلی گئی اور اپنی دوست کو صورتحال بتائی جو اس کے ساتھ ہی فلیٹ میں رہتی ہے۔

شہری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا، لیکن ہسپتال پہنچا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، زخمی حالت میں ہی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا کیونکہ۔۔۔ آخر ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق یوئی کی طبیعت بچی کی پیدائش کے بعد بہت بگڑ گئی۔ اس کی دوست نے پولیس کو فون کرکے بچی کے متعلق بتایا اور خود یوئی کو لے کر ہسپتال چلی گئی۔ پولیس آفیسرز نے آ کر بچی کو کموڈ سے نکالا۔ پولیس آفیسرز کے مطابق جب وہ وہاں پہنچنے تو بچی سرکے بل کموڈ میں گری ہوئی تھی اور رو رہی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ زخمی نہیں ہوئی اور اس کی حالت بہت بہتر ہے۔ یوئی کی دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”یوئی کی ایک سال قبل ایک شخص سے دوستی ہوئی تھی۔ اس دوران وہ حاملہ ہو گئی لیکن اس میں کبھی حاملہ ہونے کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ خود مجھے بھی کبھی احساس نہیں ہوا کہ وہ حاملہ تھی۔ اب یوئی ہسپتال میں ہے اور شدید پریشان ہے کیونکہ وہ نہیں جانتی کہ اس بچی کی دیکھ بھال کیسے کرے گی۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ یوئی کی فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -