موت کے بعد جسم میں کیا جینیاتی تبدیلی آتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف منظر عام پر آگیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے، جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا

موت کے بعد جسم میں کیا جینیاتی تبدیلی آتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف منظر ...
موت کے بعد جسم میں کیا جینیاتی تبدیلی آتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف منظر عام پر آگیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے، جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا موت کے بعد ہم پھر سے جی اٹھیں گیں؟ یہ وہ سوال ہے جو انسان کے ذہن میں ہمیشہ سے کلبلاتا رہا ہے۔ اگرچہ حیات بعد از موت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، لیکن سائنس اپنے تجسس کی تسکین کیلئے ہمیشہ سے اس سوال کا جواب ڈھونڈتی رہی ہے۔ حال ہی میں ایک ایسی ہی تحقیق امریکہ کی یونیوسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے کی تو پہلی بار ایسے انکشافات سامنے آگئے کہ سائنسدانوں کو بھی یہ کہنا پڑ گیا کہ موت کے بعد زندگی کا نظریہ درست نظر آتا ہے۔
اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق نامور سائنسدان پروفیسر پیٹر نوبل نے بتایا کہ یہ تحقیق محض یہ جاننے کیلئے کی گئی تھی کہ جب ہم مر جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چند زیبرا فش اور چوہوں کے مرنے کے بعد کئی دن تک ان کے جینز میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا ۔پروفیسر نوبل نے بتایا کہ یہ جان کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بے شمار جینز ایسے ہیں کہ جو موت کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں اور مزید حیرت کی بات یہ تھی کہ کچھ جینز تو ایسے بھی تھے کہ جو پہلی بات متحرک ہی موت کے بعد ہوئے۔

4سال قبل حادثے میں مارا جانے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا، اتنا عرصہ کہاں اور کیسے رہا؟ آتے ہی ایسا انکشاف کردیا کہ کبھی کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا
پروفیسر نوبل نے بتایا کہ آپ اس تجربے کو اس مثال سے سمجھ سکتے ہیں کہ اگر سڑک پر رواں دواں ایک گاڑی کا پیٹرول ختم ہو جائے تو اس کا انجن کچھ دیر تو حرکت میں رہے گا لیکن پھر سب کچھ بند ہو جائے گا۔ اب آپ تصور کریں کہ سڑک پر ایندھن کے بغیر بند کھڑی اس گاڑی کے ونڈ وائپر اچانک ہلنے لگیں اور بتیاں خود بخود روشن ہو جائیں تو آپ کو کتنی حیرت ہو گی؟ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں شامل سائنسدانوں کیلئے بھی یہ ایسی ہی حیرت کا مقام تھا کہ کچھ جانوروں کی موت کے بعد ان کے کچھ جینز ازخود متحرک ہو گئے جبکہ بہت سے جینز ایسے تھے کہ جن کی موت ہوئی ہی نہیں تھی۔
پروفیسر نوبل کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مزید تحقیق کیسے کیسے حیرت انگیز رازوں سے پردہ اٹھائے گی لیکن یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ” موت پر غور و فکر کر کے ہم زندگی کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -