خود کش بمبار لڑکی نے قیامت ڈھادی، عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ بھی کانپ جائیں گے

خود کش بمبار لڑکی نے قیامت ڈھادی، عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ بھی کانپ جائیں گے
خود کش بمبار لڑکی نے قیامت ڈھادی، عمر کتنی کم تھی؟ جان کر آپ بھی کانپ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ (نیوز ڈیسک) اتوار کی صبح شمال مشرقی نائجیریا میں خوفناک خود کش حملے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔ اگرچہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا لیکن جب خود کش حملہ آور کے بارے میں حقائق سامنے آئے تو پتہ چلا کہ بظاہر نظر آنے والے واقعے سے بھی بڑا سانحہ رونما ہوچکا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس خود کش حملے کیلئے ایک بچی کو استعمال کیا گیا جس کی عمر تقریباً 10 سال تھی۔ یہ حملہ داماتوروشہر کی ایک پرہجوم مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔ اگرچہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن نائجیرین حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اسی نوعیت کے حملے دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کرچکی ہے، اور اس حملے کے لئے بھی اسی تنظیم کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردوں کی درندگی کی بدترین مثال قراد دیا جا سکتا ہے جس میں سفاک درندوں نے اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے ایک معصوم اور ناسمجھ بچی کے جسم کے پرخچے اڑادئیے۔

مزید پڑھیں:وہ زلزلہ جو امریکہ کے بڑے حصے کا مکمل صفایا کردے گا، لیکن کب؟ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، تہلکہ خیز پیشن گوئی کرڈالی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -