آج اور کل بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آج اور کل بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات ...
آج اور کل بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمودکے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

پاکستان کے ہمسائیہ ملک میں مدرسے کے باہر بم دھماکا ، شہادتیں 

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42،رحیم یار خان 40، سبی ،لسبیلہ 39 اور آج لاہور میں کم سے کم 21، اسلام آباد 13، کراچی 23، پشاور 18، کوئٹہ 03، گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کی امید ہے ۔

مزید :

ماحولیات -