چترال اور گردونواح میں5.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف

چترال اور گردونواح میں5.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف
چترال اور گردونواح میں5.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق ضلع چترال کے بیشتر علاقوں میں 5.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے ۔چترال کے علاوہ پشاور ، سوات ، دیر ،مالاکنڈ اور شمالی علاقہ جات میں بھی ز لزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 213کلو میٹر زیر زمین اور مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم کسی بھی قسم کے نقصانات کا پتہ لگانے کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔