آسٹریلیا کے وزیر نے خاتون صحافی کو ’’پاگل ڈائن‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی

آسٹریلیا کے وزیر نے خاتون صحافی کو ’’پاگل ڈائن‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی
آسٹریلیا کے وزیر نے خاتون صحافی کو ’’پاگل ڈائن‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن پیٹر ڈیوٹن نے خاتون صحافی کو ’’پاگل ڈائن‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری اپنے بیان میں پیٹر ڈیوٹن نے تسلیم کیا کہ انھوں نے خاتون صحافی سمنتھا میڈن کا کالم پڑھنے کے بعد اسے پاگل ڈائن کہا تھا جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کا سمنتھا میڈ ن کے ساتھ نامعقول جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ہم بعد میں ہنستے رہے، میں اپنی اس حرکت پر معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب صحافی سمنتھا میڈن کا کہنا تھا کہ وزیر امیگریشن کے متنازعہ میسج کے تذکروں کے باوجود وہ ناراض نہیں ہیں۔