فوجی بجٹ 10فیصد کم کیاجائے :حاجی عدیل

فوجی بجٹ 10فیصد کم کیاجائے :حاجی عدیل
فوجی بجٹ 10فیصد کم کیاجائے :حاجی عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سینیٹر حاجی عدیل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج کا بجٹ10فیصد کم کیاجائے۔سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پاک فوج جان دے سکتی ہے توبجٹ10فیصد کم کیوں نہیں کرسکتی ،دفاع کا بجٹ کم کرکے دواﺅں پرٹیکس زیروکردیاجائے۔تمام جماعتیں متحدہوجائیں تو5دن میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے۔حاجی عدیل نے کہا کہ پنجاب24ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرسکتاہے اور ہم پنجاب کوپیشکش کرتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں بجلی کے منصوبے لگائے۔کراچی میں قتل کی وارداتوں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں لوگ بندے مارکرباہر بھاگ جاتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -