خیبر پختونخواہ سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیر ہ دریافت

خیبر پختونخواہ سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیر ہ دریافت
خیبر پختونخواہ سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیر ہ دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواہ سے تیل اور قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے جہاں سے تیل اور گیس کی فراہمی متوقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہنگو میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے ۔تیل کا ذخیرہ 4912میٹر کی گہرائی سے دریافت ہوا جس سے یومیہ ساڑھے تین ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہو گی جس سے ملک کی تیل کی صنعت کو مزید استحکام ملے گا ۔ہنگو کے علاقے سے دریافت ہونے والی گیس کا پریشر 5822پی ایس آئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ 2002سے ہنگری کی کمپنی کی طرف سے یہ ساتویں دریافت ہے۔

مزید :

اسلام آباد -