پاکستان نے 5 سال بعد چاول کی عراقی منڈی بھارت سے چھین لی

پاکستان نے 5 سال بعد چاول کی عراقی منڈی بھارت سے چھین لی
پاکستان نے 5 سال بعد چاول کی عراقی منڈی بھارت سے چھین لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس حاصل کر لی ، رواں سال عراق کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول برآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پانچ سال بعد عراق کی چاول کی منڈی بھارت سے واپس لے لی، رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن چیئرمین محمود مولوی نے بتایا کہ پاکستان سے عراق کو پانچ سال بعد چاول کی برآمد شروع ہو جائے گی، رواں سال دس ارب روپے کے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چاول عراق کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کو پاکستانی چاول کی وارئٹی پر تحفظات تھے جن کو دور کر لیا ، اب پاکستانی چاول کی مختلف ورائٹیزکو عراقی فوڈمنسٹری نے منظور کیا ہے۔ خیال رہے کہ عراق اس وقت بھارت اور یوروگوئے سے چاول خرید رہا تھا لیکن پاکستان نے ایک بار پھر عراق کی منڈی واپس لے لی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں چاول کا چوتھا بڑا برامد کنندہ ہے ، جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ جو مسائل سے دو چار رہا ہے۔

مزید خبریں :پاکستان کو کشمیر نہیں لینے دینگے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کا بیان

مزید :

کراچی -