وہ ترقی یافتہ ملک جس کے شہری دھڑا دھڑ پاکستانی شہریت حاصل کر نے کے لیے درخواستیں جمع کروانے لگے ، یہ چین نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

وہ ترقی یافتہ ملک جس کے شہری دھڑا دھڑ پاکستانی شہریت حاصل کر نے کے لیے ...
وہ ترقی یافتہ ملک جس کے شہری دھڑا دھڑ پاکستانی شہریت حاصل کر نے کے لیے درخواستیں جمع کروانے لگے ، یہ چین نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک شہریوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے دھڑا دھڑا درخواستیں جمع کرانا شروع کردیں ۔

”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق پناہ گزینوں اور پناہ کے طلب گار وں کیلئے مناسب قوانین نہ ہونے کے باعث حکومت ابھی تک پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمندمختلف ممالک کے4500افراد کی درخواستوں پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ۔ان افراد میں ترک شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے باہر بم دھماکے کے الزام میں پاکستانی شہری سمیت 46افراد گرفتار

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ترجمان توصیف اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں اور پناہ کے طلب گار وں کیلئے مناسب قوانین نہ ہونے کے باعث وہ افراد جو رجسٹریشن کارڈز یا مصدقہ ویزا نہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریت لینے کے خواہاں ہیں انہیں تحفظ اور پناہ کے سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں ۔

لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا 

نکا کہنا تھا کہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر پاکستان میں پناہ کے خواہش منددیگر ممالک کے 4500شہریوں کو سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں ۔”یہ حکومت پر ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے فارنر ایکٹ 1646ءکی موجودگی کے باوجود ان 4500درخواستوں کی قسمت کے متعلق فیصلہ کرے“۔
این جی او کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے سفر کیلئے تین قسم کے دستاویز ہیں جن میں پی او آر کارڈز ، مصدقہ ویزے اور تحفظ و پناہ گاہ کے سرٹیفکیٹس شامل ہیں اور یہ سب اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن سے تسلیم شدہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں کم و بیش چالیس لاکھ پناہ گزین رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں ۔پاکستان میں غیر قانونی طورپر رہنے والے یا غیر مصدقہ سفری دستایز رکھنے والوں کی بجائے صرف رجسٹرڈ افراد ہی ایجنسی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -